Uncategorized

نیا علاج،چیونگم کھاو کرونا وائرس بھگاو

کورونا وائرس کا علاج اب چیونگم سے بھی ممکن ہو سکے گا.
کورونا وائرس سے متاثر افراد کے علاج کے لیے سائنسدانوں نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی اور طبی ماہرین نے مریضوں سے وائرس کی آگے منتقلی کی روک تھام کا منفرد طریقہ ایجاد کر لیا ہے۔
امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ایسی تجرباتی چیونگم تیار کی گئی ہے جو کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے معاون ثابت ہو گی۔
اس چیونگم سے متاثرہ افراد کے بات کرنے، سانس لینے یا کھانسی سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔ یہ چیونگم ذائقے میں عام چیونگم جیسی ہی ہے اور یہ عام درجہ حرارت پر برسوں خراب نہیں ہو سکتی۔
ماہرین کی تیار کردہ چیونگم میں ایک ایسا پروٹین موجود ہے جو کورونا وائرس کو قید کر لیتا ہے اور اس طرح یہ چیونگم لعاب دہن میں موجود وائرس کی تعداد کو محدود کر سکے گی۔

Leave a Reply

Back to top button