تازہ ترین

روسی خوف؟ یوکرین کے لیے لڑاکا طیارے امریکی اڈے پر بھیجنے کی پولینڈ کی پیش کش مسترد

پینٹاگون نے یوکرین کے لیے لڑاکا طیارے امریکی اڈے بھیجنے کی پولینڈ کی پیش کش مسترد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولینڈ کی جانب سے جرمنی میں موجود امریکی اڈے پر یوکرین منتقل کرنے کے لیے جنگی طیارے بھیجنے کی پیش کش کی گئی تھی۔

پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جون کربی نے بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور پولینڈ کے وزیر دفاع ماریُوز بلاسززاک نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے، جس میں واشنگٹن نے امریکا سے متبادل طیاروں کے بدلے مِگ 29 لڑاکا جیٹ طیارے بھیجنے کی پولینڈ کی پیشکش رد کر دی۔

مگ 29 طیارے اڑانے کے لیے یوکرینی پائیلٹ تربیت یافتہ ہیں، تاہم کوئی بھی ملک یہ طیارے یوکرین کو فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، روس نے رواں ہفتے خبردار کیا تھا کہ جو ممالک حملوں کے لیے یوکرین کو ہوائی اڈے فراہم کریں گے وہ اس تنازعے میں براہِ راست ملوث سمجھے جائیں گے۔

تاہم یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی ایک طاقت ور فوجی مدد پر زور دیتے رہے ہیں جس میں دیگر ملکوں سے لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button