Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
پاکستان

نیپرا نے حکومت کو بجلی ٹیرف 2.97 روپے بڑھانے کی اجازت دیدی

لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی سے پریشان عوام کے لیے بری خبر ہے، نیپرا نے وفاقی حکومت کو بجلی کا ٹیرف 2 روپے 97 پیسے بڑھانے کی اجازت دیدی۔
اکتوبر 2021 سے بجلی ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی درخواستیں منظور کر لی گئی، کمرشل، زرعی صارفین پر ایک روپے 25 پیسے سرچارج لگانے کی بھی اجازت دیدی گئی، گھریلو صارفین نئے سرچارج سے مستثنیٰ ہوں گے۔
نیپرا گھریلو صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 72 پیسے مہنگی کرنے کی اجازت دی گئی، نیپرا نے اکتوبر سے بجلی مہنگی کرنے کی حکومتی نظر ثانی درخواستیں منظور کر لیں۔ وفاقی حکومت نے بجلی مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا۔
2019-20 کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی 82 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، 2020-21 کی پہلی,دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس میں بجلی 90 پیسے مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر سے 2021 سے کیا جائے گا۔
نیپرا بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں ایک سال کیلئے کی جائیں گی، نیپرا قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں کیا جائے گا۔ نیپرا ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدت امسال ستمبر میں ختم ہوجائے گی۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!