تازہ ترینسیاسیات

میں نے بھی سب اللّٰہ پر چھوڑا ہوا تھا , سابق شوہر بشریٰ بی بی

عمران خان کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے ایک نجی کو تہلکہ خیز انکشافات سے بھر پور انٹرویو دیتے ہوۓ بتایا جب ان کا نکاح ہوا(عمران خان اور بشریٰ بی بی) اس کے فوراً بعد مجھے ذلفی اور فرح گوگی کے بارہا مجھے فون آئے اور انہوں نے مجھے صاف یہ بات کہی کہ میاں صاحب اب یہ مرید ہے اور اس نےآگے وزیراعظم بننا ہے اور بہتر ہے کہ آپ خاموش رہیں‘

ان کا مزید کہنا تھاکہ ’میں نے اس کو ہلکا لیا کہ یہ دھمکی ہے کوئی نہیں ایسے وقت گزر جائے گا لیکن پھر اور لوگوں سے مجھے فون کرائے اور اس طرح کے فون کرائے تو اس سے محسوس ہوا یہ تو میرے بچوں کی زندگی داؤ پر لگا کر رکھ دیں گے تو میں اس پر خاموش ہوگیا، لیکن اب میں ٹوٹ گیا ہوں، تھک گیا ہوں جو میرے دل میں ہے میرا ضمیر میرا دل اجازت نہیں دیتا کہ بوجھ کے ساتھ بیٹھا رہوں

ایک اور سوال پر بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کا کہنا تھاکہ ’مجھ پر زندگی میں پہلی بار کیس ہوا ہے وہ کیس بھگتنے کیلئے میں پوری طرح تیار ہوں، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے، آپ مجھے یہ بتائیں پچھلے 5 سالوں میں بچوں کو چھوڑ کر 5 بچوں کو چھوڑ کر نکاح کرکے وہ گئی اس کو سارا جہاں مبارکبادیں دے رہا ہے اور پوری قوم مبارکباد دی رہے جس گھر کو توڑ کر گئی ہمارے گھر کا اس قوم کے ایک شخص نے یہ نہیں پوچھا کہ آپ کا اور بچوں کا کیا حال ہے؟

انہوں نے کہا کہ ’میری سب سے چھوٹی بیٹی جس وقت یہ گئی ہے وہ 7 یا 8 سال کی تھی اب بھی وہ رات کو سوتی ہے تو تکیے کے نیچے سر رکھ کر رو رہی ہوتی ہے تو کئی دفعہ دلاسہ دلایا تو کہتی ہت کہ نہیں بابا ڈر گئی تھی، اس بے حس بندے نے پیری مریدی کی آڑ میں اس نے ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کرکے رکھ دیا، میرے خاندان کی عزت برباد کرکے رکھ دی، جس دن سے وزیراعظم کی بیوی بنی ہے اور یہ وزیراعظم بنا ہے اس دن سے میں اور میرے بچے سوائے قوم کی گالیوں، تنقید اور اعتراض کے علاوہ میں نے کچھ نہیں دیکھا، میں نے بھی اللہ پر چھوڑا ہوا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button