تازہ ترینسیاسیات

پییپلزپارٹی نے مہنگی بجلی کے خلاف کارکنوں کو مظاہرے کرنے کی ہدایت کردی

مہنگی بجلی کے خلاف پیپلزپارٹی بھی میدان میں آگئی، کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ مہنگی بجلی کے خلاف ملک بھر مظاہرے کیے جائیں۔

پی پی کی جانب سے کارکنوں کو ملک بھر میں مہنگی بجلی کے خلاف مظاہرے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سٹی، یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر احتجاج کا لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔

سیکریٹری جنرل پی پی نیئر بخاری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بجلی کی گردن توڑ قیمتوں سے ہر شہری پریشان ہے۔

نیئر بخاری نے کہا کہ سٹی، یونین کونسل اور تحصیل کی سطح پر احتجاج کیا جائے، پیپلز پارٹی کے کارکن عوام کی آواز بن کر احتجاج شروع کریں۔

واضح رہے کہ تاجر رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور عوام کی جانب سے بجلی کی ہوشربا قیمتوں کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے، ملک بھر میں شہر شہر مہنگی بجلی کے خلف ریلیاں نکلی جارہی ہیں اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

جماعت اسلامی نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 2 ستمبر کو ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک گیرہڑتال کے لیے کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button