تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

ہسپتال میں رونے پر خاتون کو جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟

امریکی اسپتال کی جانب سے علاج کی غرض سے آئی خاتون سے رونے پر 40 امریکی ڈالر (7 ہزار پاکستانی روپے) بطور جرمانہ وصول کر لیا گیا۔

نیو یارک شہر سے تعلق رکھنے والی  یوٹیوبر، کیملی جانسن نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اسپتال کے بل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں سال جنوری میں اُن کی بہن اسپتال میں علاج کے لیے گئی تھی۔

کلینک پر رونے کے نتیجے میں اُن کی چھوٹی بہن پر 40 امریکی ڈالر (7 ہزار روپے سے زائد) کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔

کیملی جانسن کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ اُن کی بہن کو تھمائے گئے بل میں میڈیکل ٹیسٹوں کے معمول کے اخراجات بیان کیے گئے ہیں جبکہ حیران کُن طور پر  بہن پر کلینک میں رونے کی مد میں 40 ڈالر اضافی لکھے ہوئے تھے۔

کیملی جانسن  کا اس پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’میری چھوٹی بہن کی  صحت بہت خراب ہے اور وہ مشکل ہی سے  ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے گئی تھی اور ڈاکٹر نے اُس سے رونے پر 40 ڈالر وصول کر لیے۔‘

دوسری جانب انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر امریکا کے اسپتال میں پیش آنے والے اس عجیب و غریب واقعے پر حیرانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button