پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت کیس: عمران خان سے متعلق قرارداد پر اسلام آباد بار کی وضاحت

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے خاتون جج سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق قرارداد کی وضاحت کی ہے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ افراد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا، اسلام آباد بار نے عمران خان سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ من گھڑت نوٹس کو قرارداد بنا کر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا گیا، اسلام بار ایسوسی ایشن جھوٹی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

اسلام آباد بار کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بقا پر یقین رکھتی ہے، ایسوسی ایشن سیاسی جماعتوں کی بقا اور سیاسی جماعتوں کے وجود پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button