تازہ ترینخبریںپاکستان سے

وزیراعظم عمران خان کا روسی صدر کے بیان کا خیرمقدم

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے توہین رسالت ﷺ اور اسلاموفوبیا کے معاملے پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خط بھی لکھا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے اور اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ روسی صدرپیوٹن کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ روسی صدر کا بیان میرے مؤقف کی تائید ہے کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخی آزادی رائے نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اسلاموفوبیا سے مقابلے کیلئے مسلم قیادت کو یہ پیغام دنیا تک پہنچانا چاہیے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے توہین رسالت ﷺ اور اسلاموفوبیا کے معاملے پر مسلم ممالک کے سربراہان کو خط بھی لکھا تھا۔

Leave a Reply

Back to top button