تازہ ترینسیاسیات

مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرآئین ،قانون سے ہٹ کرکوئی بات نہیں ہوگی، عمران خان نے واضح کردیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرآئین ،قانون سے ہٹ کرکوئی بات نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ، ملاقات میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج میری فوج ہے اور پاکستان ہم سب کا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی اور آئین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وکلاکی تحریک میں پوری قوم ان کے ساتھ ہو گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آزادانہ الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہیں، جمہوریت کیلئےتحریک انصاف ہر آخری حد تک جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مضبوط پاکستان کیلئے مضبوط فوج انتہائی ضروری ہے ، ہمارے قومی ادارے اور انکی مضبوطی ہماری اولین ترجیح ہے۔

کارکنوں کی گمشدگی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہمارے ہزاروں ساتھیوں کو گھروں سے اٹھایا گیا ہے، ہزاروں کارکن کہاں ہیں کسی کوعلم نہیں، زندگی اللہ تعالی نے اس ملک کیلئے عطا کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرآئین ،قانون سے ہٹ کرکوئی بات نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button