خبریںپاکستان سے

وزیراعظم قانون کی حکمرانی پرپختہ یقین رکھتے ہیں: فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی پرپختہ یقین رکھتے ہیں اور وہ اپنے پورے سیاسی کیریئرکے دوران اس کے لئے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کواب یہ احساس ہونا چاہیے کہ عدالتیں ہمیشہ قانون وآئین کے تحت فیصلے دیتی ہیں۔
انہوں نے نے کہا کہ حکومت نے مسلم لیگ (ن) سے ضمانتی بانڈ کامطالبہ کیاتھا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے ماضی کے ریکارڈسے ثابت ہے کہ جب اُن کے رہنما بیرون ملک چلے جاتے ہیں تو پھر وہ واپس نہیں آتے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کے معاملے میں اُن کے نمائندے عطاء تارڑ سے تفصیلی بات چیت کی۔

Leave a Reply

Back to top button