خبریںپاکستان سے

وزیراعظم نےانسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی مثال قائم کی: فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےانسانی احترام اور قانون کی بالادستی کی مثال قائم کی، عمران خان کوہرانےکی کوشش کرنےوالے ان سےہارے اور آئندہ بھی ہاریں گے، دعا ہے نواز شریف جلد صحت مند ہوں تاکہ واپس آکرقانون کاسامنا کر سکیں.
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کےمشن پرکاربند ہیں، آنے والے دنوں میں عوامی ریلیف کےلیےبڑے ایکشن سامنے آئیں گے اور معیشت کی بحالی کے ساتھ عوام کےلیے آسانیاں بڑھتی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کوہرانےکی کوشش کرنےوالے ان سےہارے آئندہ بھی ہاریں گے، ایک طرف مافیاہے تو دوسری جانب عمران خان کی قیادت میں عوام ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button