تازہ ترینفن اور فنکار

ہتک عزت کا دعوی،امبر ہرڈ 15 ملین ڈالر ہرجانہ سابق شوہر کو دیں گی

امریکی ریاست ورجینیا کی ایک عدالت نے ہالی وڈ اسٹارز جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی طرف سے ایک دوسرے پر دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمات میں دونوں کو ہی قصوروار قرار دے دیا۔

عدالت نے چھتیس سالہ ایمبر ہرڈ سے کہا کہ وہ اپنے سابق شوہر کو پندرہ ملین ڈالر بطور ہر جانہ ادا کریں۔

عدالت کے مطابق، ہرڈ کے عائد کردہ تین الزامات میں سے ایک درست ہے، اس لیے ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ کو دو ملین ڈالر ادا کریں تاہم بظاہر  اس مقدمے میں جیت اٹھاون سالہ جانی ڈیپ کی ہی قرار دی جا رہی ہے کیونکہ پہلے ہتک عزت کا دعوی انہوں نے کیا تھا۔

واضح رہے کہ یوکرین جنگ اور کووڈ کی وبا کے باوجود بالخصوص امریکہ میں یہ مقدمہ سب سے زیادہ کوریج کا باعث بنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button