خبریںپاکستان سے

وزیراعظم کا کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے اہم پیغام

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرتارپور آنے والے یاتریوں کو پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کو کرتارپور آمد کے لیے صرف شناختی کارڈ درکار ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان کا کہنا تھا کہ کرتارپور کی افتتاحی تقریب کے لیے بھی کوئی فیس وصول نہیں کی جائیگی۔
عمران خان نے سکھ یاتریوں کے لیے 10 روز قبل رجسٹریشن کی شرط بھی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرو جی کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانگ کا 550 واں جنم دن کے موقع پر 50 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

Leave a Reply

Back to top button