تازہ ترینفن اور فنکار

گوتم گمبھیر اور اکشے کمار تھے لیکن میں صرف عرفان سے پیار کرتی تھی , انڈین اداکارہ

اداکارہ پائل گھوش نے دعویٰ کیا ہے کہ ’انہوں نے سابق انڈین کرکٹر عرفان پٹھان کو پانچ سال تک ڈیٹ کیا۔‘
پائل گھوش نے جمعے کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ٹویٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’سابق انڈین کرکٹر گوتم گمبھیر انہیں باقاعدگی سے مسڈ کالز کرتے تھے۔ عرفان پٹھان ان کا فون چیک کیا کرتے تھے، وہ بھی اس بات سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے اپنا ماضی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے عرفان پٹھان کو 2011 سے پانچ سال تک ڈیٹ کیا اور پھر سب کچھ ختم ہو گیا۔ میرے پیچھے گوتم گمبھیر اور اکشے کمار تھے لیکن میں صرف عرفان سے پیار کرتی تھی اور میں ان کے علاوہ کسی اور کو نہیں دیکھ سکتی تھی۔

میں عرفان کو ہر چیز کے بارے میں بتاتی تھی اور انہیں گوتم گمبھیر کی مسڈ کالز بھی دکھا چکی ہوں۔ عرفان کو یہ سب اچھی طرح معلوم تھا اور وہ میری فون کالز چیک کیا کرتے تھے۔ جب میں ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران پونے میں عرفان سے ملنے گئی، تو انہوں نے اپنے بھائی یوسف پٹھان، ہاردک اور کرونل پانڈیا کے سامنے بھی ان باتوں کا ذکر کیا۔‘

پائل گھوش نے مزید لکھا کہ ’جب میرا عرفان پٹھان سے بریک اپ ہوا تو میں بیمار ہو گئی تھی اور کئی برس تک کام نہیں کر سکی۔ میں نے عرفان کے علاوہ کسی اور سے پیار نہیں کیا۔‘
پائل کا تعلق کولکتہ سے ہے اور وہ فی الحال ممبئی میں مقیم ہیں۔ وہ ایک سیاست دان بھی ہیں جنہوں نے رام داس اٹھاولے کی ریپبلکن پارٹی آف انڈیا میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پارٹی کی خواتین ونگ کی نائب صدر ہیں۔ گھوش نے ’شارپز پرل‘، ’پریانم‘، ’اوسراویلی‘، ’پٹیل کی پنجابی شادی‘ اور ’کوئی جانے نا‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button