Uncategorized

وزیر اعظم سے ملاقات، عامر لیاقت کی ناراضگی دور

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ناراضگی دور ہو گئی .
وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد عامر لیاقت نے کہا ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں۔انہوں نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہونے والی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ ملاقات اک بہانا ہے، پیار کا سلسلہ پرانا ہے”
انہوں نے لکھا کہ “ناراض ہوں مگر منا لیتے ہیں، کھوکر بھی ان ہی کو پانا ہے”


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے قبل عامر لیاقت حسین نے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آئے نہیں بلکہ لائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے اہتمام سے لائے گئے ہیں۔
پارلیمنٹ اجلاس کے دوران جب حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اس لمحے بھی عامر لیاقت حسین حکومتی ارکان کی جانب سے ہاتھا پائی میں آگے آگے رہے۔

Leave a Reply

Back to top button