تازہ ترینخبریںپاکستان سے

وفاقی شرعی عدالت نے ’سوارہ‘ کو غیر اسلامی قرار دے دیا

سوارہ وہ رسم ہے جس میں تنازعات ختم کرنے کے لیے تلافی کے طور پر لڑکیاں اور اکثر کم سن بچیوں کی شادی کردی جاتی ہے یا انہیں متاثرہ خاندان کو بطور غلام دے دیا جاتا ہیں، ایسا اکثر قتل کے کیس میں کیا جاتا ہے، یہ رضامندی یا کم عمری میں شادی کی قسم ہے، سزا کا یہ فیصلہ قبائلی عمائدین کی کونسل کی جانب سے کیا جاتا ہے جسے جرگہ کہتے ہیں۔

وفاقی شرعی عدالت (ایف ایس سی) نے سوارہ کی رسم کو غیر اسلامی قرار دے دیا۔

وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کی سربراہی میں تین رکنی بینج نے ریمارکس دیے کہ کم عمر لڑکی کو دے کر تنازعات حل کرنے کی روایت اسلامی احکامات کے خلاف ہے۔

سوارہ سے متعلق سکینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کے دوران بینچ نے قرار دیا کہ علما اس بات پر متفق ہیں کہ ونی یا سوارہ، اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔

سوارہ وہ رسم ہے جس میں تنازعات ختم کرنے کے لیے تلافی کے طور پر لڑکیاں اور اکثر کم سن بچیوں کی شادی کردی جاتی ہے یا انہیں متاثرہ خاندان کو بطور غلام دے دیا جاتا ہیں، ایسا اکثر قتل کے کیس میں کیا جاتا ہے، یہ رضامندی یا کم عمری میں شادی کی قسم ہے، سزا کا یہ فیصلہ قبائلی عمائدین کی کونسل کی جانب سے کیا جاتا ہے جسے جرگہ کہتے ہیں۔

درخواست گزار نے ونی کے رواج کو متعدد وجوہات کی بنا پر چیلنج کیا تھا۔

درخواست کے مطابق تنازعات کے حل کے لیے جرگوں یا پنچائیت میں دی جانے والی یہ سزائیں، خواتین یا کمسن لڑکیوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ جرگہ یا پنچائیت ’بدلِ صلح‘ کے تصور کو غلط طور پر سمجھتے ہیں اور یہاں مسئلے کو حل کرنے کے لیے تلافی کے طور پر کم عمر لڑکیاں متاثرہ خاندان کے حوالے کردی جاتی ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس رواج کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

وفاقی شرعی عدالت میں معاون ڈاکٹر محمد اسلم خاکی کا کہنا تھا کہ ونی، خواتین کے کم و بیش چار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

ان کے مطابق ملزم خاندان کی جانب سے دی جانے والی لڑکی کے ساتھ متعصبانہ سلوک کیا جاتا ہے جبکہ متعدد کیسز میں انہیں بنیادی سہولیات سے بھی محروم کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ ان لڑکیوں کی شادی ان کی مرضی کے بغیر کسی بھی شخص سے کردی جاتی ہے، تیسرا مسئلہ یہ ہے کہ وہ مہر کی حقدار نہیں ہوتیں جبکہ چوتھا یہ ہے کہ وہ شادی کو ختم کرنے کے لیے خلع کی قانونی درخواست دائر نہیں کر سکتیں۔

محمد اسلم خاکی کا مزید کہنا تھا کہ قتل کے کیس کو حل کرنے کا قانونی طریقہ دِیَت یا خون بہا کی رقم ہے جو اسلام میں بھی قابل قبول ہے۔

تاہم روایتی نظام میں تنازعات کو حل کرنے کے لیے ونی یا سوارہ کو جائز سمجھا جاتا ہے لیکن علما اسے غیر اسلامی قرار دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button