تازہ ترینسپورٹس

وقار یونس نے شاہین شاہ کو چیمپئن قرار دے دیا

وقار یونس نے کہا کہ آپ کی کھیل سے محبت، کچھ کردکھانے کا جذبہ آپ کو ایک مکمل پیکج بنا دیتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس نے نوجوان فاسٹ بولر کو چیمپئن قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر شاہین شاہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں چیمپئن کہا۔

وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ شاہین شاہ کی کامیابی کو دیکھ کر وقار مجھ سے زیادہ خوش کوئی نہیں ہوگا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ ہمیشہ فائٹ بیک کیلئے کوشاں رہیں کیونکہ یہی آپ کی فطرت میں ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ آپ کی کھیل سے محبت، کچھ کردکھانے کا جذبہ آپ کو ایک مکمل پیکج بنا دیتی ہے۔

اس سے قبل اپنے پیغام شاہین شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک جتنے کوچز ملے ہیں ان میں سب سے بہترین وقار بھائی تھے۔

Leave a Reply

Back to top button