خبریںپاکستان سے

ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کا موثرترین منصوبہ ہے: شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ عالمگریت اور بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کا موثر ترین منصوبہ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ اقدام کے بارے میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا کے لئے مثال ہے اور دونوں ملک باہمی شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور ہمیں پالیسیاں وضع کرنے کےلئے ماہرین اور نجی شعبے سے مفاد پرمبنی تجاویز درکار ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button