تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

وٹامنز انسانی جسم کیلئے کیوں ضروری ہیں؟

طبی سائنسدانوں نے اپنی سہولت کیلئے ان قدرتی اجزا کی پہچان کیلئے ان کے خصائص اور خوبیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے نام اے بی سی ڈی وغیرہ رکھے ہیں۔

وٹامن کسے کہتے ہیں؟ یہ کتنی طرح کے ہوتے ہیں۔ ان کا کام کیا ہوتاہے اور یہ کن چیزوں میں پائے جاتے ہیں؟۔ یہ چند ایک اہم سائنسی سوال ہے،جو اکثر لوگ پوچھتے ہیں اور جن کا جاننا ضروری ہے۔ دراصل وٹامن قدرتی اجزاء ہیں جو کھانے کی چیزوں میں پائے جاتے ہیں۔ جن کا کام انسانی جسم کی نشونما کرنا، پٹھوں کو مضبوط کرنا، خون کو صاف رکھنا، کھانے کو ہضم کرنا اور نقصان دہ اجزاء کو تباہ کرنا ہے۔ جبکہ ان وٹامن کی کمی سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں۔

طبی سائنسدانوں نے اپنی سہولت کیلئے ان قدرتی اجزا کی پہچان کیلئے ان کے خصائص اور خوبیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے نام اے بی سی ڈی وغیرہ رکھے ہیں۔

وٹامن کیوں ضروری ہیں؟
وٹامن 6 طرح کے ہوتے ہیں۔ جن کے نام ہیں اے، بی، سی، ڈی، ای اور کے ہیں۔

وٹامن اے:
اس وٹامن کا فائدہ یہ ہے کہ یہ کھانا جلد ہضم کرتا ہے۔ نشوونما میں مدد کرتا ہے۔ آنکھوں کی روشنی برقرار رکھتا ہے۔ کانوں کو ٹھیک اور گالوں کی سرخی کا قائم رکھتا ہے اور ان کو تندرست رکھتا ہے۔ ہڈیوں کے ٹیڑھے پن کو روکتا ہے اور رات کے اندھے پن کو روکتا ہے۔

وٹامن بی:
اس وٹامن کا فائدہ یہ ہے کہ نشوونما، ہاضمے اور نروس سسٹم میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ جگر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

وٹامن سی:
یہ وٹامن ہڈیوں کی نشوونما اور مضبوطی میں بڑا اہم رول ادا کرتا ہے۔ جگر کے امراض میں مفید ہے۔ پیٹ کی گڑ بڑی کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔یہ ہری ترکاریوں میں، رس دار پھلوں میں جیسے نیبو، سنترے وغیرہ میں،، ٹماٹر، بند گوبھی، شلجم، پیاز وغیرہ میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

وٹامن ڈی:
یہ وٹامن ہڈیوں کو بنانے، مضبوط رکھنے، تندرست رکھنے میں بہت مدد کرتا ہے۔یہ دودھ، گھی، مکھن، انڈے وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

وٹامن ای:
یہ وٹامن بانجھ پن کو دور کرتا ہے۔آنکھوں کی صحت کے لئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔یہ دیگر غذائی اجزاء کو جسم میں جذب کرنے اور خلیات کو ٹوٹ پھوٹ اور سو جن سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے۔یہ وٹامن گیہوں کے تیل میں، ہری ترکاریوں میں، مٹر اور مکئی وغیرہ میں ملتا ہے۔

1 2 3 4 5اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button