تازہ ترینجرم کہانی

سارہ انعام قتل کیس، شاہنواز امیر کو سزائے موت کا حکم

سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شاہ نواز کو سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے سنایا اور عدالت نے شاہنواز کی والدہ ملزمہ ثمینہ شاہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا۔

یاد رہے کہ سارا انعام کو ان کے شوہر شاہنوار نے 22 اور 23 ستمبر 2022 کی رات چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس میں سر پر جم میں استعمال ہونے والے ڈمپل مار کر قتل کر دیا تھا۔

سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ایک سال سے زائد ہوئی اور تین مختلف ججز نے کیس سماعت کی، سیشن جج ناصر جاوید رانا سے قبل ایڈشنل اینڈ سیثن جج عطا ربانی، سیشن جج اعظم خان نےبھی سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کی۔

شاہنواز امیر اور اس کی والدہ ثمینہ شاہ پر 5 دسمبر 2022 کو فردجرم عائد ہوئی اور 9 دسمبر 2023 کو عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button