تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

وٹامن ای انسانی صحت کیلئے کیا اہمیت رکھتا ہےِ؟

وٹامن ای جسم کے خلیوں خصوصاً جلد کو نقصان سے بچانے میں مددگار جز ہے۔اگر اس کی کمی ہوجائے انسانی جسم میں تو جینیاتی مسائل اور پیدائش کے وقت بچے کے کم وزن کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص خواتین کیلئے وٹامن ای کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ یہ خوراک اور سپلیمنٹس دونوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے لیکن خواتین اس کو خوراک کے ذریعے ہی حاصل کریں تو بہتر ہے۔

وٹامن ای، ایک فیٹ سولیوبل وٹامن ہے، جوجسم کے خلیوں کو نقصان سے بچاتا ہے اور ہمارے اعضاء کو تندہی سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ویسے تو وٹامن ای خوراک اور سپلیمنٹ دونوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے لیکن وٹامن ای کو سپلیمنٹ کی بجائے خوراک سے حاصل کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

وٹامن ای کے فوائد:

جینیاتی مسائل کا حل:
وٹامن ای جسم کے خلیوں خصوصاً جلد کو نقصان سے بچانے میں مددگار جز ہے۔اگر اس کی کمی ہوجائے انسانی جسم میں تو جینیاتی مسائل اور پیدائش کے وقت بچے کے کم وزن کے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص خواتین کیلئے وٹامن ای کا استعمال بے حد ضروری ہے۔ یہ خوراک اور سپلیمنٹس دونوں کی شکل میں موجود ہوتا ہے لیکن خواتین اس کو خوراک کے ذریعے ہی حاصل کریں تو بہتر ہے۔

موائسچرائزر:
وٹامن ای اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش کی خصوصیات رکھتا ہے جو نقصان دہ ریڈیکلز کو بے اثر کرتا ہے اور جلد کو موائسچرائز کرنے کا کام کرتی ہے۔ یہ جلد کو مضبوط، چمکدار اور مہاسوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا ہے۔

زخم بھرنے میں مفید:
ماہرین طب کے مطابق وٹامن ای آکسیڈیٹیو ہے اس لئے زخم کو جلدی بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جبکہ وٹامن ای میں زنک کی موجودگی السر اور جلی ہوئے جلد کا بھی علاج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جلد کے کینسر میں مفید:
وٹامن ای میں جلد کے کینسر کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ ساتھ ہی جلد پر آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے اثرات کو بھی کم کرتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے جلد کے کینسر کے مریضوں کو وٹامن ای سے بھرپور اجزاء جیسے پالک، سویا بین، گندم اور بادام زیادہ مقدار میں کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

ایگزیما:
وٹامن ای ایگزیما کے علاج کے لئے مفید مانا جاتا ہے ساتھ ہی جلد سے متعلق تمام مسائل خارش، جلد کا سوکھا پن، داغ دھبے، نشانات وغیرہ کو دور کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

1 2 3 4اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button