پاکستان

آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول بنانے کا فیصلہ

صدر مملکت آصف زرداری نے صاحبزادی آصفہ بھٹو کو فرسٹ لیڈی بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا۔ صدر آصف زرداری صاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے۔

آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔ عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے۔

عام انتخابات 2024 کے لیے آصفہ بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا۔

آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی اورجمہوری جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں وہ 3 فروری 1993 کو پیدا ہوئیں۔ وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

آصفہ بھٹو ،بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن ہیں۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذو الفقار علی بھٹو اور ایرانی نژاد نصرت بھٹو کی نواسی اور شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی بھانجی ہیں۔

وہ اپنے والد کے سب سے قریب رہیں ،آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں۔

بشکریہ اے آر وائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button