تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

وٹامن پی انسانی صحت کیلئے کیوں ضروری ہے؟

غذائیت سے بھرپور یہ مواد انسانی جسم کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ انسان کی ہڈیوں اور دانتوں کی حفاظت کے علاوہ بے رنگ پروٹین Collagen پیدا کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ کولاجن خون کی شریانوں، پٹھوں اور جلد کو ریشہ دار جُزو فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بعض امراض کے مرکزی عوامل سے نمٹنے میں انسانی جسم کی مدد کرتا ہے جن میں سرطان یا امراض قلب شامل ہیں۔

ہم میں سے بہت سے لوگ وٹامن اے، بی، سی اور ڈی وغیرہ اور ان کے فوائد کے بارے میں تو جانتے ہیں لیکن وٹامن P یا flavonoids کے بارے میں بہت کم لوگوں نے سُن رکھا ہو گا۔

اگرچہ وٹامن P کا نام 1920ء کی دہائی میں سامنے آ چکا تھا تاہم اس کے باوجود لوگوں کی اکثریت کے لیے یہ پراسرار ہی رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مرکبات کا یہ مجموعہ صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہے۔ اب تقریبا ایک صدی بعد یہ مرکباتflavonoids کے نام سے جانتے جاتے ہیں۔

غذائیت سے بھرپور یہ مواد انسانی جسم کے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ انسان کی ہڈیوں اور دانتوں کی حفاظت کے علاوہ بے رنگ پروٹین Collagen پیدا کرنے میں مدد گار ہوتا ہے۔ کولاجن خون کی شریانوں، پٹھوں اور جلد کو ریشہ دار جُزو فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بعض امراض کے مرکزی عوامل سے نمٹنے میں انسانی جسم کی مدد کرتا ہے جن میں سرطان یا امراض قلب شامل ہیں۔

وٹامن پی کے فوائد:

فالج کا خطرہ کم کرے:
انگریزی جریدے The Journal of Nutrition میں شائع تحقیق کے مطابق پھلوں اور جُوسز سے بھرپور غذا وٹامن پی یا فلیوونوئڈز کے حصول کا مرکزی ذریعہ ہیں۔ اس کا استعمال کرنے والے لوگوں میں پھلوں کی کم مقدار لینے والے افراد کے مقابلے میں فالج کا خطرہ 31% کم ہوتا ہے۔

دل کی صحت کو بہتر بنائے:
ماہرین نے وٹامن پی کو دل کے امراض سے لڑنے والا ایک مؤثر ہتھیار بھی قرار دیا ہے لیکن وٹامن پی درحقیقت فلیوونوئڈز جیسے کیمیکلز کے مجموعے کو کہتے ہیں جن کی تعداد اس وقت 6000 سے بھی زیادہ ہے، جسم میں خون کی گردش، فشار خون اور کولیسٹرول کی سطح کو بہتر کرتا ہے۔ دن میں دو کپ چائے (خواہ بلیک ٹی یا گرین ٹی) پینے کی صورت میں اس میں پائی جانے والی فلیوونوئڈز کی مقدار بھی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

1 2اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button