تازہ تریندیسی ٹوٹکےصحت

وٹامن کے انسانی ہڈیوں کیلئے کیوں ضروری ہے؟

اس وٹامن کی کمی معدہ کے نظام میں خرابی، آنتوں کی سوزش،قبض اور پیٹ کے پھولنے جیسے مسائل کی وجہ بنتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق وٹا من k دو اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے۔ وٹامن کے ون اور وٹامن کے ٹو۔وٹامن کے ون ترکاریوں اور گوشت سے حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن کے ٹو معدہ اورآنتوں میں پائے جانیوالے مادوں کی آمیزش سے ترکیب پاتا ہے۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ صرف وٹامن ڈی ہی انسانی جسم کی ہڈیوں کی مضبوطی کا ضامن ہے؟ نہیں یہ ایک خام خیال ہے جسم کی ہڈیوں کو طاقتور بنانے میں ایک اور وٹامن بیحد ضروری ہے جسے وٹامن”کے”کہا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا وٹامن ہے جسکی کمی سے انسان اوسٹیو پروسس نامی بیماری کا شکار ہوجاتا ہے جس میں جسم کی تمام ہڈیاں انتہائی کمزور اور بوسیدہ ہوجاتی ہیں اور ایک چھوٹی سی ٹھوکر بھی انسان کو معذور بنادیتی ہے۔

اس وٹامن کی کمی معدہ کے نظام میں خرابی، آنتوں کی سوزش،قبض اور پیٹ کے پھولنے جیسے مسائل کی وجہ بنتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق وٹا من k دو اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے۔ وٹامن کے ون اور وٹامن کے ٹو۔وٹامن کے ون ترکاریوں اور گوشت سے حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن کے ٹو معدہ اورآنتوں میں پائے جانیوالے مادوں کی آمیزش سے ترکیب پاتا ہے۔

وٹامن کے ایک ایسا وٹامن ہے جس کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے آپ کے پورے جسم پر مثبت اثرات واضح نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

وٹامن کے فوائد:

دل کی صحت:
وٹامن کے سے بھرپور غذا کو خوراک میں شامل کرنے سے آپ کی ہڈیاں، دل کی صحت بلکہ پورے جسم کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی:
وٹامن کے انسانی ہڈیوں کی صحت کو متوازن رکھتا ہے جب کہ اس وٹامن کو غذا میں شامل کرنے سے ہڈیوں میں بھربھرا پن، فریکچر اور اوسٹیوپروسس کی بیماری کی وجہ سے بچا جا سکتا ہے۔

خون میں توازن:
وٹامن کے خون میں موجود کیلشیم کی مقدار میں توازن قائم رکھتا ہے۔

خون کی روانی:
وٹامن کے خوراک میں شامل کرنے سے آپ کے جسم میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جب کہ اس سے باریک نسوں میں خون اور کولیسٹرول نہیں جمتا۔

1 2 3اگلا صفحہ

Leave a Reply

Back to top button