تازہ ترینجرم کہانی

قتل یا خودکشی ؟ گھر سے 12 سالہ بچے کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد

کوٹ لکھپت میں بارہ سالہ بچے کی گھر میں پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے کوٹ لکھپت میں بارہ سال کے بچے کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ، پولیس حکام نے بتایا صہیب کی گھر میں پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ صہیب گھر میں اکیلا تھا، وقوعہ کے وقت بہن گھر سے باہر تھی جبکہ صہیب کی دو بہنیں اور والدہ عمرے کی ادائیگی کیلئے گئے ہوئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ صہیب گراؤنڈ فلور میں رہتا تھا اور پہلی منزل پرمالک مکان رہتا ہے تاہم لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button