تازہ ترینجرم کہانی

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ کا مقدمہ درج

لاہور میں سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ تھانا مسلم ٹاؤن میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ زخمی وکیل سردار بلخ شیر کھوسہ کی مدعیت میں درج ہوا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جب کہ فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو اور عمریں 20 سے 22 سال کے لگ بھگ تھی۔ حملہ آوروں نے گاڑی کا پیچھا کرکے ہم پر فائر کیا، جس سے گاڑی کا دائیں طرف کا شیشہ ٹوٹ گیا اور گولی بازو میں لگی۔

ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلخ شیر کھوسہ کو والد کے سیاسی کیریئر کی وجہ سے پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز 23 جنوری بروز پیر کو مولانا شوکت علی روڈ نزدیک پنجاب یونی ورسٹی لاہور میں پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button