تجزیہسیاسیات

ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے: عمران خان

امریکی الزامات پاکستانی قوم کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے، کسی کی جنگ میں حصہ بننے کی ہمیشہ مخالفت کی: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کا کہنا ہے امریکی الزامات پاکستانی قوم کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے، کسی کی جنگ میں حصہ بننے کی ہمیشہ مخالفت کی۔ انہوں نے کہا ہمیں سبق ملا ہے کہ مالی مفادات کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔

My statement on Trump threat and what actions Pak shd undertake immediately

 

چیئرمین تحریک انصاف نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا افغانستان میں امریکی ناکامیوں کا بوجھ برداشت کرنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرمپ کی نئی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے۔ عمران خان نے کہا امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے، چین، روس اور ایران کیساتھ ملکر تعاون کی راہیں تلاش کی جا سکتی ہیں، قوم حکومت سے ملکی سلامتی کے تحفظ کی امید کرتی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button