امور خانہ داریخواتین

ٹوتھ پیسٹ سے سلور کی اشیاء چمکائیں!

ویب ڈیسک: اگر آپ کی سلور سے بنی انگوٹھی، بریسلٹ یا پھر گھر میں موجود چمچ وغیرہ میل کے باعث اپنی چمک کھو دیتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو کسی سنار یا دکان والے کے پاس جانے کی ضرورت نہیں، اس چمک کو آپ خود بحال کر سکتے ہیں۔
ان اشیاء کو صاف کرنے کے لئے آپ کو چاہئے ایک برش اور ٹوتھ پیسٹ جو ہر گھر میں پہلے سے ہی موجود ہوتے ہیں۔
تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ لیں اور جن چیزوں کو آپ صاف کرنا چاہیں انہیں گیلا کر لیں، پھر متاثرہ حصوں پر ٹوتھ پیسٹ لگا کر رگڑیں اور بعد میں خشک کپڑے سے صاف کر لیں۔ آپ کی صاف کردہ اشیاء ایسی ہو جائیں گی جیسے آپ ابھی نئی خرید کر لائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں! نیکلس کی گرہ آسانی سے کھولیں!

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button