فن اور فنکار

ٹویٹر پر مہوش حیات کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی

ویب ڈیسک: پاکستان فلم انڈسٹری کی سپرسٹار اور تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کے ٹویٹر پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے.
اداکارہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں نے جوش و خروش سے بھرپور مباحثے کو پسند کیا اور مجھے بہت خوشی ہے کہ بہت سے لوگوں کو سننے والی آواز ملی
انہوں نے ٹویٹر ناقدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ کی تنقید اچھی لگتی ہے اور آپ اسی طرح مذاق اڑاتے رہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی تھی وہ ماہرہ خان کے بعد 50 لاکھ فالوورز حاصل کرنے والی دوسری اداکارہ ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button