تازہ ترینجرم کہانی

ٹک ٹاکر خاتون سے دست درازی کے ملزم پر تشدد کرنے والوں کا پتا چل گیا

مینارِ پاکستان لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے دست درازی کے معاملے کے ملزم کو عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عائشہ اکرم سے دست درازی کا ملزم ضمانت کے لیے عدالت آ یا تھا کہ اس کے ایک اور کیس میں مخالفین نے اس پر تشدد کیا۔

ملزم اختر علی کے خلاف تھانہ انارکلی میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔

ملزم اختر علی دست درازی والے کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے سیشن کورٹ آیا تھا کہ وہ مخالفین کے تشدد کا شکار ہو گیا۔

مخالفین نے ملزم اختر علی کو تشدد کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

Leave a Reply

Back to top button