تازہ ترینجرم کہانی

شہباز شریف کیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دوبارہ کھل گیا

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس دوبارہ کھل گیا۔

احتساب عدالت لاہور اور نیب عدالتوں میں کیسز دوبارہ کھل گئے۔ اہم شخصیات و دیگر کے 116 ریفرنسز عدالت واپس بھیج دیے گئے جس میں شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس بھی شامل ہے۔

علاوہ ازین خواجہ برادران کے خلاف پیراگون کیس احتساب عدالت کو بھیج دیا گیا۔ سبطین خان کے خلاف چنیوٹ مائنر کیس اور پنجاب یونیورسٹی کرپشن کیس عدالت میں جمع کروا دی گیا۔

گجرات پولیس کرپشن کیس میں رائے اعجاز کے خلاف کیس واپس بھیج دیا گیا۔ پنجاب یوتھ فیسٹول بے ضابطگیاں ریفرنس عدالت کو واپس بھجوا دیا گیا۔ سابق (ن) لیگی رہنما احد ملک کے ییٹے یوسف احد کے خلاف کیس بھی واپس بھجوا دیا گیا۔

ریفرنسز میں ہاؤسنگ سوسائٹیز، اسٹاک مارکیٹ اور عوام الناس سے فراڈ کے کیسز اور سرکاری افسران کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے ریفرنسز بھی شامل ہیں۔

نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد احتساب عدالتوں نے دائرہ اختیار نہ ہونے پر کیسز واپس بھجوائے تھے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب نے تمام ریفرنسز واپس عدالتوں کو بھجوا دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button