خبریں

ٹک ٹاک کی سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری، پاکستان میں 65 لاکھ ویڈیوز ہٹا دی گئیں

ٹک ٹاک نے اپنی سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کردی، ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان میں 6.5 ملین ویڈیوز ہٹائی گئیں۔

مختصر ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والے عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک نے آج اپنی سہ ماہی ٹرانسپیرنسی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز، ٹرمز آف سروس کی خلاف ورزی کرنے والی اور کووِڈ19-کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلانے والی ویڈیوز ہٹائی گئیں۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ جنوری،2021 تا مارچ 2021 کے عرصے کے میں 61,951,327 ویڈیوز کو عالمی سطح پر ہٹایا گیا جو ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں تمام ویڈیوز کے 1 فیصد سے بھی کم ہیں۔ ٹک ٹاک نے ان ویڈیوز میں سے 91.3 فیصد ویڈیوز استعمال کرنے والوں کی جانب سے رپورٹ کیے جانے سے قبل ہٹائیں جبکہ 81.8 فیصد ویڈیوز دیکھے جانے سے قبل ہٹائی گئیں اور 93.1 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا۔

پاکستانی مارکیٹ میں، ٹک ٹاک نے6,495,992 ویڈیوز ہٹائیں۔ اِس طرح پاکستان دوسری بڑی مارکیٹ بن گیا جہاں، امریکا کے بعد، سب سے زیادہ ویڈیوز ہٹائی گئیں۔ اِسی عرصے میں،امریکا میں، 8,540,088 ویڈیوز ہٹائی گئیں۔

 کپنی کا کہنا ہے کہ ایک ذمہ دار پلیٹ فارم ہونے کی حیثیت سے، ٹک ٹاک عوامی صحت کے ماہرین کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ کمیونٹی کو محفوظ رکھا جا سکے اور کووِڈ19- اور اِس کی ویکسین کے بارے میں معلومات فراہم ہوتی رہیں۔سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران،ٹک ٹک کے کووِڈ19-کے انفارمیشن ہب کو، دنیا بھر میں، 1,535,114,921مرتبہ دیکھا گیا۔

لوگوں کو ہب کی جانب راہنمائی کرنے والے بینرز 1,002,100 ویڈیوز میں شامل کیے گئے جنھیں 11,846,566,486 مرتبہ دیکھا گیا۔ اس بارے میں ٹک ٹاک کے ریجنل پروڈکٹ پالیسی، ٹرسٹ اینڈ سیفٹی ہیڈ برائے ایشیا پیسیفک، جامِن تان نے کہا کہ ”ہم کووِڈ19-سے تعلق رکھنے والے پبلک سروس اعلانات اور ویکسین کے ہیش ٹیگ شامل کرتے رہے جو، ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کو، عالمی ادارہ صحت اور صحت کے مقامی وسائل کی جانب رہنمائی کررہے تھے اور اِن اعلانات کو 19,660,517,152 مرتبہ دیکھا گیا۔ ہم جہاں معلومات تک رسائی فراہم کر رہے ہیں، وہیں ہم نے، سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران، 30,624 ویڈیوز بھی ہٹائیں جو کووِڈ19-کے بارے میں گمراہ کن معلومات پھیلا رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ویڈیوز میں سے 79.6 فیصد کوہمیں رپورٹ کیے جانے سے پہلے ہٹایا گیا، 88.4 فیصد کو ٹک ٹاک پر اپ لوڈکیے جانے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا اور 61.2 فیصد کو 0 ویوز کے ساتھ ہٹایا گیا۔“

خلاف ورزی کرنے والے کونٹینٹ کو خود بخودہٹانے کی غرض سے ٹک ٹاک ٹیکنالوجی پر بھروسہ کرتا ہے۔ یہ کونٹینٹ بنانے والوں کو بھی اس بات کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی ویڈیو ہٹائے جانے کے خلاف اپیل کر سکیں۔

اپیل موصول ہونے کے بعد، ٹک ٹاک ویڈیو کا دوبارہ جائزہ لیتا ہے اور یہ معلوم ہونے پر کہ ویڈیو زکو غلطی سے ہٹایا گیا ہے اور یہ پالیسیوں کے خلاف نہیں ہے، اُن ویڈیوز کو بحال کر دیا جاتا ہے۔

جامِن کے مطابق، ”گزشتہ سہ ماہی میں، ہم نے 2,833,837 ویڈیوز کو اپیل کے بعد بحال کر دیا تھا۔ ہمارا مقصد اپنی ماڈریشن میں تسلسل اور منصفانہ رویہ اختیار کرنا ہے اور گمراہ کن مثبت کی کمی کے لیے اپنا کام کرتے رہیں گے اور اپنی ماڈریشن کی ٹیم کی تعلیم و تربیت کرتے رہیں گے۔“

Leave a Reply

Back to top button