تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

’ٹیلر سوئفٹ نے میری زندگی برباد کردی‘، سابق فحش اداکارہ میا خلیفہ

اس البم میں 30 گانے ہیں جن میں سے 20 ٹیلر سوئفٹ کے پرانے گانے ہیں جنہیں دوبارہ البم میں شامل کیا گیا ہے اور ان میں وہ شہرہ آفاق گانا ’All Too Well‘ بھی شامل ہے۔

فحش فلموں کی سابقہ اداکارہ میا خلیفہ جو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی بہت بڑی مداح ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ نے ان کی زندگی برباد کردی لیکن انہوں نے ایسا کیوں کہا؟

دراصل 2012 میں ٹیلر سوئٹ نے اپنا البم ’RED‘ ریلیز کیا تھا جس کے تمام گانوں کو کافی سراہا گیا تھا البتہ ایک غمگین گانا ’All Too Well‘ تو لوگوں کو کافی بھایا تھا اور میا خلفیہ بھی تب سے ہی ٹیلر سوئفٹ کی بڑی مداح ہیں جس کا برملا اظہار وہ کئی بار کرچکی ہیں۔

گزشتہ مہینوں میں ٹیلر سوئفٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پرانے گانوں پر مشتمل نیا البم لانچ کریں گی جسے انہوں نے گزشتہ دنوں جاری کردیا ہے۔ اس المبم کو ٹیلر سوئفٹ نے ’RED, Taylor’s Version‘ کا نام دیا ہے۔

اس البم میں 30 گانے ہیں جن میں سے 20 ٹیلر سوئفٹ کے پرانے گانے ہیں جنہیں دوبارہ البم میں شامل کیا گیا ہے اور ان میں وہ شہرہ آفاق گانا ’All Too Well‘ بھی شامل ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے اس گانے کو ایک مختصر فلم کے طور پر بھی ریلیز کیا ہے جس کا دورانیہ 10 منٹ سے زیادہ ہے۔ خود ٹیلر سوئفٹ کہتی ہیں کہ انہوں نے اس سے زیادہ غمگین گانا نہیں لکھا اور اب انہوں نے اسے مزید اداس بنادیا ہے۔

اس حوالے سے میا خلیفہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ویڈیو لگائی جس میں انہیں روتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں All Too Well اسپیکر پر بجتے ہوئے سنائی دے رہا ہے۔

اس ویڈیو پر میا خلفیہ نے لکھا کہ ’اس 10 منٹ کے آل ٹو ویل سے بلونڈ (ٹیلر سوئفٹ) نے میری زندگی برباد کردی۔‘

البتہ یہ واضح نہیں کہ آیا میا خلیفہ کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ گانا اتنا اداس ہے کہ اسے سننے کے بعد وہ اپنی زندگی کو برباد سمجھتی ہیں یا پھر وہ اوریجنل ورژن کو تبدیل کیے جانے پر تنقید کررہی ہیں۔

All Too Well کے اس نئے ورژن کی اب تک سننے والوں نے تعریف ہی کی ہے اور ممکنہ طور پر میا خلیفہ کے کہنے کا بھی یہی مقصد ہے کہ اس نئے ورژن کو سننے کے بعد وہ روپڑی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کو از راہ مذاق یہ کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے ان کی زندگی برباد کردی۔

Leave a Reply

Back to top button