تازہ ترینفن اور فنکار

ایوارڈ نہ ملنے پر انڈین ایکٹر بچوں کی طرح پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی

 

اداکارہ انوشکا شرما نے بتایا کہ جس سال انہوں نے اپنی پہلی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ میں اداکاری کی، اسی سال بھارتی اداکارہ آسن نے بالی ووڈ میں فلم ’گجنی‘ کے ساتھ ڈیبیو دیا تھا۔

انوشکا کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کے لیے وہ بالکل مطمئن تھیں کہ بیسٹ ڈیبیو فی میل انہیں ہی ملے گا کیوں کہ آسن اس سے قبل یہی فلم تامل فلم انڈسٹری کے لیے کرچکی تھیں اور اس لحاظ سے ڈیبیو ایوارڈ کی حقدار انوشکا ہی تھیں۔
انوشکا نے یہ پورا واقع ہنستے ہوئے بتایا کہ ایوارڈ نہ ملنے پر انکو بہت صدمہ پہنچا تھا کیونکہ وہ پورا حساب کتاب کر کے گئی تھیں کہ ’ڈیبیو تو میرا ہوا ہے، میں نئی ہوں، میں نے نئی فلم میں کام کیا ہے، مجھے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، اس لیے یہ ایوارڈ تو مجھے ہی ملے گا لیکن ایسا نہ ہوا۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے آسن کے ایوارڈ ملنے پر بہت تالیاں بجائیں اور پھر بچوں کی طرح ایسے رو رہی تھیں کہ جیسے انہیں اسکول میں سرٹیفیکٹ نہیں ملا ہو۔

واضح رہے کہ فلم ‘رب نے بنادی جوڑی‘ 12 دسمبر 2008 کو ریلیز ہوئی جسکے ہدایتکار آدتیا چوپڑا تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button