اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ فور سے 15 سالہ طالبعلم کو لاپتہ ہوئے تین روز گزر گئے، تاحال شاہ میر حسین کا کچھ علم نہ ہو سکا۔
پولیس حکام کے مطابق ٹیوشن سے طالبعلم گولڑہ کی جانب پیدل نکلا جس کے بعد اس کا معلوم نہیں ہو پایا، تلاش جاری ہے۔
شہریوں سے تعاون کی اپیل
تلاش گمشدہ!تھانہ مارگلہ کے علاقے سے 3 مارچ سے بچہ لاپتہ ہے جس کا نام سید شاہ میر رنگت سفید بعمر 15 سال قد 5,8 انچ جسم بھرا ہوا کالے رنگ کے کپڑے اور گہری نیلی جیکٹ میں ملبوس ہے۔ جس کو بھی اس بچے سے متعلق معلومات ہوں اطلاع کریں۔03171536597
مہتاب شاہ pic.twitter.com/XxhcPCIhVd— Islamabad Police (@ICT_Police) March 4, 2023
اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کی حدود ایف ایٹ فور کا رہائشی 15 سالہ شاہ میر نامی طالبعلم گھر سے ٹیوشن کے لیے نکلا دن بھر اور پھر 3 دن گزرنے کے بعد بھی واپس گھر نہیں پہنچا۔پولیس کی جانب سے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تلاش جاری ہے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طالبعلم کے پاس موبائل نہیں ہے اب تک کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ بیٹے کی جدائی کے سبب شدید پریشانی اور غم کا شکار ہیں۔
وفاقی پولیس نے طالبعلم کی تلاش کی مدد کے لیے سوشل میڈیا پر اس کی تصوریر بھی جاری کر رکھی ہے۔