جرم کہانی

گھر میں گھسنے والے چور کی ماں بیٹی نے درگت بنادی، ویڈیو دیکھئے

بھارتی حیدرآباد میں ایک اسلحہ بردار ڈکیت کو ماں بیٹی نے دن میں تارے دکھا دیئے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک اسلحہ سے لیس چور جس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا رسول پورہ کے علاقے میں ایک گھر میں داخل ہوا اور ماں بیٹی کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر ماں اور بیٹی اسلحہ کی پرواہ کئے گئے ڈکیت پر جھپٹ پڑیں اور ایک موقع پر اسے زمین پر بھی گرا دیا، جس سے ڈکیت پریشان ہوگیا اور اس نے وہاں سے بھاگنے میں ہی اپنی بہتری سمجھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماں نے ڈاکو کے ہاتھ سے پستول بھی چھین لیا تھا، آخر کار ڈاکو ماں بیٹی سے بچتا بچاتا دوڑتا ہوا ان کے گیٹ سے باہر نکل پڑا۔

رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تاہم پولیس کی جانب سے تاحال اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔    ARY News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button