تازہ ترینسپورٹس

ٹی 20 ورلڈکپ، آج پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ ہوگا

واضح رہے کہ گروپ ٹو میں موجود پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دی تھی۔ افغانستان کے بعد پاکستان کو نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے میچز کھیلنے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ شائقین کو قومی ٹیم کی ایک اور جیت کا انتظار ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

افغانستان کے سابق کوچ اور پاکستان کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو ہلکا نہ لیں، پاکستان جیسے کھیل رہا ہے افغانستان سے اسی طرح کھیلنا چاہیے۔

دوسری جانب آج کے میچ کے لیے کراچی کی افغان بستی کے مکین بھی کافی پُرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ گروپ ٹو میں موجود پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دی تھی۔ افغانستان کے بعد پاکستان کو نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے میچز کھیلنے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button