سپیشل رپورٹ

دنیا کے مہنگے ترین پرائیوٹ طیاروں کے مالک کون؟

دنیا کے مہنگے ترین پرائیوٹ طیاروں کے مالک کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک کھرب 12 ارب روپے سے زائد مالیت کا مہنگا ترین جیٹ روسی ارب پتی علیشیر عمانوف کی ملکیت ہے۔

ہانگ کانگ کےرئیل اسٹیٹ ٹائیکون جوزف لاؤ، 1 کھرب 3 ارب روپے مالیت کے بوئنگ 747 کے مالک ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 64 ارب 65 کروڑ روپے مالیت کے تیسرے مہنگے ترین پرائیویٹ جیٹ کے مالک برونائی کے سلطان ہیں۔

روسی چیلسی فٹ بال کلب کے مالک 48 ارب روپے مالیت کا جیٹ بوئنگ 757 رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 42 ارب کا دنیا کا پانچواں مہنگا ترین جہاز گلف اسٹریم امریکی میڈیا کی شخصیت کم کارڈیشین کی ملکیت ہے۔

رپورٹ کے مطابق جہازوں میں میزائل شکن نظام، ریڈار جیمنگ ڈیوائس اور سیکیورٹی کے لیے بلٹ پروف ونڈوز ہیں، فرنیچر، واش بیسن پر بھی سونے کی تہہ ہے۔

آواز کی رفتار سے پرواز کرنے والے طیاروں میں بیڈروم، باتھ روم، لاؤنج، بار، اور سنیما بھی ہے۔ تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن، سیٹلائٹ فون اور ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم سے لیس ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button