سیاسیات

کیا علی محمد خان وزیراعظم کے امیدوار ہونگے؟ تجزیہ کاروں کا اہم انکشاف

پی ٹی آئی کی طرف سے علی محمد خان وزیراعظم کے امیدوار ہونگے؟ اس حوالے سے تجزیہ کاروں نے اہم تفصیلات بتادیں۔

تفصیلات کے مطابق  حالیہ عام انتخابات 2024 کے حوالے سے زبردست تجزیے جاری ہیں۔ اپنی گفتگو میں ایک تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ علی محمد خان کے حوالے سے میڈیا میں اور پی ٹی آئی کے اندر یہ بات ہورہی ہے کہ موقع ملا تو وہ وزیراعظم کے امیدوار ہونگے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی علی محمد خان کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار بناتی ہے تو ان کی ہار یا جیت بعد کی بات ہے تاہم قائد حزب اختلاف بھی کوئی اسی طرح کا امیدوار ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے اگر کوئی قائد حزب اختلاف بنتا ہے تو وہ علی محمد خان ہی بننے چاہیئں۔

واضح رہے کہ ہحکومت سازی کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اور پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

دیکھنا یہ ہے کہ مرکز میں کون سی پارٹی حکومت بنائے گی یا پھر سے مخلوط حکومت بنتی ہے۔یہ بھی قابل ذکر ہے کہ اس بار قومی و صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں بڑے بڑے نام ہار گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button