تازہ تریندنیا

سہ فریقی ملاقات، سعودی عرب اور ایران بیجنگ معاہدے پر مکمل عمل کے لیے پر عزم

سعودی عرب اور ایران نے بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا ہے اور آئندہ جون میں سعودی عرب میں سعودی چینی ایران مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کرلیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق سہ فریقی کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سعودی چینی ایران سہ فریقی کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ فلسطین پر کسی بھی معاہدے کو فلسطینی عوام کی مرضی کی عکاسی کرنی چاہیے۔ مشترکہ سعودی چینی ایران سہ فریقی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کی شام بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔

مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی خارجہ امور کمیٹی کے دفتر کے ڈائریکٹر وزیر خارجہ وانگ یی نے سعودی اور ایرانی وفود کے سربراہوں کے ساتھ ایک گروپ میٹنگ کی۔

بیجنگ معاہدے کی پیروی کے لیے اجلاس کی صدارت چین کے نائب وزیر خارجہ ڈینگ لی نے کی۔ اجلاس میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور ایرانی وفد کی سربراہی نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری کنی نے کی۔

ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات میں حاصل ہونے والے مثبت نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان چین کی سرپرستی میں گزشتہ مارچ میں طے پانے والے بیجنگ معاہدے کی روشنی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات دوبارہ استوار کئے گئے تھے۔ اس دوران چینی فریق نے تعمیری کردار ادا کرنے اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کے لیے سعودی اور ایرانی فریقوں کی حمایت جاری رکھنے کی اپنی تیاری کا اعادہ کیا۔ تینوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں سہ فریقی تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button