تازہ ترینجرم کہانیخبریں

پارلیمنٹ میں عادی ریپسٹ کو کیمیائی طریقے سے نامرد بنانے کا بل منظور

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بل پر احتجاج کیا اور غیر اسلامی اور غیر شرعی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے والے افراد کو عوام کے سامنے پھانسی دینی چاہیے، لیکن شرعیہ میں نامرد بنانے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے مشترکہ سیشن میں عادی ریپسٹ کو ’کیمیائی طریقے سے نامرد بنانے‘ کی سزا کا بل منظور کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فوجداری قانون 2021 کے ذریعے تعزیرات پاکستان 1860 اور فوجداری ضابطہ 1898 میں ترمیم کی گئی ہے۔

بل کے مطابق ’وزیر اعظم کے وضع کردہ قانون میں مطلع کیا گیا ہے کیمیائی طریقے سے نامرد بنانا ایسا عمل ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شخص زندگی پھر جنسی تعلق رکھنے کے قابل نہیں رہتا۔

عدالت قانون کا تعین ادویات سے متعلق حکام سے بھی کرسکتے ہے اور یہ عمل ایک مطلع شدہ میڈیکل بورڈ کے ذریعے کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے بل پر احتجاج کیا اور غیر اسلامی اور غیر شرعی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریپ کرنے والے افراد کو عوام کے سامنے پھانسی دینی چاہیے، لیکن شرعیہ میں نامرد بنانے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں انسداد ریپ (تحقیقات و مقدمہ) کے ساتھ ساتھ ریپ کے کیسز کی تحقیقات میں جدید آلات کا استعمال اور مقدمے کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کے بل بھی منظور کیے گئےہیں۔

Leave a Reply

Back to top button