HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » دلچسپ و حیرت انگیز » پالتو کتے نے اپنی جان دیکر انسانوں کی جان بچا لی

پالتو کتے نے اپنی جان دیکر انسانوں کی جان بچا لی

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

اکثر سنتے ہیں کہ کتا انسان کا بہترین دوست اور وفادار جانور ہے، یہ بات بھارت میں پیش آنے والے واقعے نے ایک بار پھر درست ثابت کردی، جہاں ایک پالتو کتے نے اپنی جان گنواکر 30 سے زائد افراد کی جان بچالی۔

بھارتی اخبار کے مطابق ریاست اُترپردیش کی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس کے تہہ خانے اور پہلی منزل پر فرنیچر کا کارخانہ، دوسری منزل پر الیکٹرانکس کا شوروم جبکہ تیسری منزل پر لوگ رہائش پذیر تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد کتے نے بھونک بھونک کر لوگوں کو نیند سے جگایا اور سب کو عمارت سے باہر نکال دیا، لیکن اسی دوران دھماکا ہوا اور کتا اُس کی زد میں آکر موت کے منہ میں چلا گیا، یوں اُس نے اپنی جان گنواکر 30انسانی جانیں بچالیں۔

حکام نے آگ لگنے کی وجہ عمارت کے نچلے حصے میں شارٹ سرکٹ بتائی ہے، وہاں گیس سلنڈر ہونے کی وجہ سے زور دار دھماکا ہوا اور چار عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

جواب دیجئے