دلچسپ و حیرت انگیز

پالتو کتے کا چاٹنا مالک کی جان لے گیا

ویب ڈیسک: جرمنی کا ایک عمر رسیدہ شخص پالتو کتے کے چاٹنے سے موذی مرض میں مبتلا ہو کر موت کے منہ میں چلا گیا.
برطانوی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے بریمن میں 63 سالہ بزرگ اپنے ہی پالتو کتے کے چاٹنے سے موذی امراض میں مبتلا ہوکر کئی اسپتال میں زیر علاج رہا اور بااالآخر اسپتال میں جان کی بازی ہار گیا۔
تاحال مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کتے کے چاٹنے سے قبل مذکورہ شخص صحت مند تھا بعد ازاں متاثرہ شخص پینومونیا، گینگرین اور بخار جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کتے کے چاٹنے اسے بیکٹریل انفیکشن (Capnocytophaga canimorsus) ہوگیا، جو عموماً کتے کے کاٹنے سے ہوگا لیکن یہ بیکڑیا کتے کے چاٹنے سے بھی پھیلتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جب متاثرہ شخص کو ہسپتال لایا گیا تو اسے معمولی سا بخار تھا لیکن تین دن بعد سانس لینے میں دشواری ہونے لگی جبکہ چوتھے دن اسے اس کے شہرے پر سرخ داغ، ٹانگوں پر زخم نمودار ہوگئے اور اعصابی تکلیف بھی ہونے لگی۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ 63 سالہ شخص کی پھیپھڑوں اور گردوں بھی کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ رگوں میں خون بھی جمنے لگا۔
ماہرین کے مطابق بوبو نیوٹن ( Capnocytophaga canimorsus ) سنہ 1976 میں دریافت ہوا تھا جو کتوں اور بلیّوں کے کاٹنے ہوتا تاہم یہ بیکٹریا مذکورہ جانورں کے چاٹنے سے بھی پھیلتا ہے۔
ماہرین نے مطابق انفیکشن کے ایسے کیسز کم رونما ہوتے ہیں لیکن 74 فیصد کتوں میں یہ بیکٹریا پایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button