تازہ ترینفن اور فنکار

مصطفے قریشی کی عبداللہ شاہ غازی کے پہلو میں دفن ہونے کی خواہش

کراچی ٟرپورٹ (زاہد حسین فخری) ملک کے لیجنڈ فنکار مصطفے قریشی نے بھی بعد از انتقال سید عبداللہ شاہ غازی مزار کے پہلو میں دفن ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہاں تدفین کیلئے تمام قانونی تقاضے اپنی زندگی میں ہی پورے کر لیں تاکہ ان کی دنیا سے رخصتی کے بعد ان کے لواحقین کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو ۔ جہان پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ فنکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے سید عبداللہ شاہ غازی مزار کے پہلو میں اپنی شریک حیات روبینہ قریشی کی تربت کے برابر اپنی آخری آرام گاہ کا انتخاب کیا ہے میں اس جگہ کی قیمت اپنی جیب سے ادا کرونگا اس سلسلے میں وہ کسی کا احسان نہیں لینا چاہتے ان کے پاس اللہ تعالی کا دیا ہوا بہت کچھ ہے وہ کسی کا احسان نہیں لینا چاہتے انہوں نے کہا کہ میرے ساتھی اداکار سلطان راہی مرحوم اور محمد علی مرحوم کو اعزاز حاصل ہے کہ انہیں لاہور کے معروف بزرگان دین کے پہلو ؤ ں میں آخری آرام گاہ نصیب ہوئی میری بھی خواہش ہے اہل بیت اطہار کے چشم و چراغ سید عبداللہ شاہ غازی کے پہلو میں ان کی آخری آرام گا ہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فلمی کیریئر میں 700 سے زائد فلموں میں کام کیا مگر وہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران سید عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر گذارے گئے چند لمحات فراموش نہ کر سکے مجھے اس عظیم بزرگ سے والہانی عقیدت ہے وہ اکثر اوقات یہاں حاضری کیلئے آتا رہتا ہوں چونکہ میری شریک حیات اب یہاں آسودہ خاک ہیں تو میں مزار پر حاضری کے ساتھ روبینہ کی تربت پر فاتحہ کیلئے بھی آتا ہوں انہوں نے کہا سید عبداللہ شاہ غازی کراچی کے والی ہیں ان کی بدولت یہاں کے شہری خود کو محفوظ تصور کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button