سپورٹس

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،2 میزبان پلیئرز میچ میں بے ہوش

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان کرکٹر شینل ہنری اور شیڈن نیشن بےہوش ہوگئیں۔

انٹیگا میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی دو خواتین کرکٹر دوران میچ بےہوش ہوگئیں جس کے بعد انہیں گراؤنڈ میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق گراؤنڈ سے اسپتال منتقل کی گئی دونوں خواتین کرکٹرز کی حالت بہتر ہے۔

دوسری جانب کرکٹرز کے گراؤنڈ میں بے ہوش ہونے کے بعد بھی میچ جاری رکھا گیا اور سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 7 رنز سے جیت گئی۔

سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

Leave a Reply

Back to top button