تازہ ترینخبریںصحتپاکستان سے

پاکستان بھر میں آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا آغاز

یہ بوسٹر ڈوز 30 سال سے زائد عمر کے ان افراد کو لگائی جائے گی جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم 6 ماہ قبل لگائی گئی ہو۔

این سی او سی کے اعلان کے مطابق آج سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز ہورہا ہے، یہ بوسٹر ڈوز 30 سال سے زائد عمر کے ان افراد کو لگائی جائے گی جنہیں ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم 6 ماہ قبل لگائی گئی ہو۔

ڈان اخبار کی خبر کے مطابق 20 دسمبر کو این سی او سی نے پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اومیکرون وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے 30 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کی منظوری دی تھی۔

ابتدا میں اعلان کیا گیا تھا کہ بوسٹر ڈوز لگانے کا عمل یکم جنوری سے شروع کیا جائے گا تاہم پھر یہ فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ ویکسینیشن سینٹر کے عملے نے شب و روز کام کرکے 7 کروڑ افراد کو ویکسین کی دو خوراکیں لگانے کے ہدف پورا کیا ہے اس وجہ سے نئے سال کے پہلے دو روز ویکسینیشن سینٹر بند رکھے جائیں گے۔

اس کے علاوہ کئی ممالک میں ویکسین کے حوالے سے ہونے والے ’امتیازی سلوک‘ کی وجہ سے مکس اینڈ میچ بوسٹر ویکسین کا بھی مفت آغاز کیا جارہا ہے۔

مکس اینڈ میچ سے مراد یہ ہے کہ کسی فرد کو لگنے والی بوسٹر خوراک اسے ماضی میں لگائی گئی ویکسین سے مختلف ہو۔

تاہم بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی بڑی تعداد ایسا نہیں کرسکی تھی کیونکہ بہت سے ممالک قرنطینہ کے بغیر داخلے کی اجازت صرف ان مسافروں کو دے رہے تھے جنہیں ان کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگائی گئی تھی۔

حکومت نے ایسے مسافروں کو قرنطینہ سے بچانے کے لیے قیمتاً مکس اینڈ میچ بوسٹر خوراک لگانے کی سہولت متعارف کروائی تھی۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ شہریوں کو ان کی مطلوبہ بوسٹر خوراک لگوائی جائے گی۔

ان کے مطابق ’اس کا مطلب یہ ہے کہ جو ویسکین پہلے لگ چکی ہے اسی کی بوسٹر خوراک بھی لگوائی جاسکتی ہے یا پھر لوگوں کو ان کی مطلوبہ ویکسین کی بوسٹر خوراک بھی لگائی جاسکتی ہے‘۔

Leave a Reply

Back to top button