تازہ ترینپاکستان

پاکستان بھر میں 25 نومبر سے پیٹرول پمپ بند رہیں گے. پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن

حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں، ڈیلرمارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نےکل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
سیکریٹری نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ پورے ملک میں پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنے کا کہہ دیا ہے۔
سیکریٹری نےمزید کہاکہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا ہے،حکومتی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال بھی واپس لی تھی۔
حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے ہیں، ڈیلرمارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہونگے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے وہ تمام پیٹرول پمپ جو کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ہیں، بدستور کھلے رہیں گے اور معمول کے مطابق کام کریں گے۔

Leave a Reply

Back to top button