تازہ ترینسیاسیات

تحریک انصاف کے عہدیداران کی بیرون ملک پروازوں پر پابندی عائد

تحریکِ انصاف کے عہدیداران کی بیرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔

"ایف آئی اے” نے 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کے نتیجہ میں تحریک انصاف کے 600 سے زائد رہنماؤں کے نام پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (نو فلائی لسٹ ) میں شامل کر دیے۔

بیرون ممالک جانے سے روکنےکے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ایف آئی اے کی پروونشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ ( پی این آئی ایل) میں ڈالےگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی سمیت مرادسعید، ملیکہ بخاری، فواد چوہدری، حماد اظہر، قاسم سوری ، اسد قیصر، یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ 3 روز میں بعض عہدیداروں نے بیرون ممالک جانےکی کوشش بھی کی، بیرون ممالک جانےکی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی ارکان اور عہدیداروں کو ہوائی اڈوں پر روکا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button