خبریںپاکستان سے

پاکستان تیزی سے اکنامک ریواؤل کی طرف بڑھ رہا ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلسل محنت سے معیشت کو آئی سی یو سے نکال دیا، پاکستان تیزی سے اکنامک ریواؤل کی طرف بڑھ رہا ہے۔
وزیراعظم نے میڈیا اسٹریٹیجی کمیٹی کے اجلاس کے دوران عوامی مفاد کے منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا اور حکومتی ٹیم عوامی ریلیف کے لیے اقدامات تیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت پناہ گاہ، لنگرخانوں جیسے منصوبے شروع کیے،غریب طبقے کے ریلیف کے لیے ایسے مزید اقدامات شروع کریں، وفاقی وزرا اور حکومتی شخصیات عوام کے پاس جائیں۔
وزیراعظم نے وزرا کو شیلٹر ہومز کے دورے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نظر رکھیں سردی میں لوگ سڑکوں پر نہ سوئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے، دال،آٹا، چینی،گھی اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Back to top button