Uncategorized

پاکستان سوشل کلب عمان کے لٹریری ونگ کے زیر اہتمام ایک شام فرحت عباس شاہ کے نام

پاکستان سوشل کلب عمان کے لٹریری ونگ کے زیر اہتمام 9 مارچ بروز جمعرات 2017 کو پاکستان سوشل کلب کے جناح ہال میں ایک شام فرحت عباس شاہ کے نام و شعری نشست کا انعقاد کیا گےا ہیڈ لٹریری ونگ ناصر معروف اور ان کے دیگر عہدیداران نے تما م انتظامات بخوبی سر انجام دیئے ۔

17
اس ادبی شام میں پاکستان سے آئے ہوئے اردو اور پنجابی کے معروف شاعر فرحت عباس شاہ نے جبکہ بحرین سے خوبصورت لہجے کے شاعر اقبال طارق نے شرکت کی ۔ مشاعرہ کے مہمان خصوصی کیپٹن ایّوب تھے ۔مشاعرہ میں پاکستان سوشل کلب کے ڈائریکٹر محمد علی فضل ،اسلم نواب، چوہدری محمد عباس امجد فاروق ،آفتاب گیلانی ،عمران اقبال، اور پاکستان سکول مسقط کے ڈائریکٹر چوہدری ،اصغر علی، انجینئر ثناءاللہ ،محمد رضوان، اور سابق چیئرمین پاکستان سکول مسقط شبیر احمد ندیم ، جاوید چوہدری، ضیاءالحق صدیقی،اور سپورٹ ونگ کے ہیڈ کلیم اختر اور مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی سماجی و کاروباری شخصیات جن میں بالخصوص ریٹائرڈ کرنل حسن رضا ،ڈاکٹر طاہرہ صاحبہ ،شہزاد رضا،مدثر جنجوعہ،عمیر صدیقی ،بیا صدیقی،شکیل معروف ،محمد آصف ، محمد عثمان ،مجاہد فضل،منظور الٰہی ،شہزاد احمد ،مزمل حسنین اورمسز مزمل اور ان کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

19
پاکستان سوشل کلب کی سابقہ ڈائریکٹر عذرا علیم نے مشاعرہ کی نظامت کے فرائض سر انجام دیئے ۔شام کا آغاز افتخار احمد خان نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اس کے بعد مرتضی قادری نے ہدیہئِ نعت رسول مقبول پیش کیا ۔محفل کے روح رواںہیڈ لٹریری ونگ ناصر معروف نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانان گرامی سے اظہار تشکر کیا ۔اس کے بعد مقامی شعرا سے باقاعدہ مشاعرہ کا آغاز کیا گیا جن میں رضوان حیدر ،سرفراز ، عمران اسد ،عابد مغل ،شکیل شہاب، آفتاب احمد،فہیم ضیا، ذاکر حسین ذاکر، موسیٰ کشمیری، محمد نسیم، ناصر معروف، محمد علی فضل ،نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور خوب داد وصول کی ۔ان کے بعد بحرین سے آئے ہوئے مہمان شاعر اقبال طارق نے اپنی خوبصورت غزلیں سنا کر حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔ان کے بعد صاحب شام صدر محفل فرحت عباس شاہ نے اپنا عمدہ کلام پیش کیا جس سے سارا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ور آخر میں انہوں نے اپنی غزل © تو نے دیکھا ہے کبھی ایک نظر شام کے بعد بھی سامعین کی سماعتوں کے حوالے کی جسے سن کر کوئی شخص بھی داد دیئے بغیرنہ رہ سکا اور لوگوں نے کھڑے ہو کر انہیں پذیرائی بخشی۔

16
اور آخر میں جنرل سیکرٹری پاکستان سوشل کلب عمان زعیم اختر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے انشاءاللہ لٹریری ونگ اس طرح کے پروگرام جاری و ساری رکھے گااور اس کے بعد مشاعرہ ہیڈ محمد علی فضل اور ہیڈ لٹریری ونگ ناصر معروف نے مہمان شعرا کو شیلڈز پیش کیں۔

Leave a Reply

Back to top button